’غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہونی چاہیے‘، یورپی ممالک
👁️ 152 بار دیکھا گیا
’غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہونی چاہیے‘، یورپی ممالک
برسلز (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان خطے میں غیر قانونی مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں اور اس میں کمی لانا چاہتے ہیں لیکن کیسے؟
جمعرات 9 فروری کو برسلز میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس میں روس اور یوکرین کی جنگ کا موضوع مرکزی اہمیت کا حامل تھا۔یورپی یونین کے ممبر ممالک کے سربراہان نے اس جنگ کے مختلف پہلوؤں، خاص طور سے یوکرین کے لیے مالی اور اسلحہ جات کی فراہمی، یورپی ممالک پر اس کے اثرات، توانائی کا بحران اور اس جیسے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس کی اہم ترین بات یہ تھی کہ اس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے قریب تمام 27 اراکین ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت میں سے ہر ایک کے ساتھ نجی بات چیت کی اور بیلجیم کے بادشاہ فلپ نے بھی ان کا استقبال کیا، وہ جمعرات کی شام کو واپس کییف روانہ ہو گئے۔ اس سمٹ کے تمام شرکاء نے انہیں یورپی یونین کی یکجہتی اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
زیلنسکی کے جانے کے بعد یورپی یونین اس سربراہی اجلاس میں یورپ کی پیچیدہ مشترکہ مائیگریشن پالیسی پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیرلائن نے حکومتی سربراہان کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لیے کچھ ‘ڈسپلے بورڈز‘ تیار کیے تھے۔ 2022 ء میں یورپی یونین میں پناہکے متلاشیوں کی تعداد میں اُس سے پہلے سال کے مقابلے میں 46 فیصد کا زبردست اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔
نو لاکھ چوبیس ہزار پناہ کے متلاشیوں کے علاوہ، تقریباً 40 لاکھ یوکرینی باشندے جرمنی آکرپناہگزینوں کی طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔ ”ہجرت ایک یورپی چیلنج ہے جس کے لیے یورپی ردعمل کی ضرورت ہے اور اس پر سربراہی اجلاس کے دوران ایک بار پھر زور دیا گیا۔‘‘ یہ کہنا تھا یورپی کمیشن کی صدر فون ڈیئرلائن کا۔
جرمن چانسلر اولاف شولس، جو تارکین وطن کی زیادہ تعداد کی وجہ سے مقامی طور پر دباؤ کا شکار ہیں، نے برسلز میں کہا کہ ،”مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینا ضروری ہے اور یہ ممکن ہے۔ تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے لیے مشترکہ اہداف کا تعین کر کے اس سال اُس پرعمل در آمد کرنا ممکن ہے۔‘‘
یورپی یونین کم از کم چھ سالوں سے کوشش کر رہی ہے کہ پہلے سے طے شدہ مقاصد یعنی نقل مکانی کے اعداد و شمار میں کمی کو عملی قوانین میں تبدیل کیا جائے۔ ای یو کمیشن نے متعدد قانون سازی کی تجاویز اور معاہدوں کو بار بار سامنے رکھا تاہم اب تک رکن ممالک کسی اہم نئے ضوابط پر متفق نہیں ہو سکے ہیں۔
یورپی یونین کی نئی تجاویز
برسلز میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں، یورپی کمیشن نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے بہتر تحفظ کی تجویز پیش کی۔ اس کا مقصد ہے ”گرین بارڈر‘‘ یا ایسی سرحدی گزر گاہوں کو روکنا جہاں سے غیر قانونی ترکین وطن آسانی سے یورپی سرحدوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ، وطن واپسی کے معاہدوں پر تارکین وطن کے آبائی ممالک اور ٹرانزٹ ممالک کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پہلی بار، یورپی یونین کمیشن نے یہ واضح طور پر تجویز کیا ہے کہ وطن واپسی کے معاہدوں کو انجام دینے کے لیے ترقیاتی امداد، تجارتی معاہدوں اور ویزا کے ضوابط کو بروئے کار لایا جائے۔ وفاقی حکومت نے اب تک اس طرز عمل کی مزاحمت کی ہے۔ چانسلر شولس نے کہا کہ وطن واپسی تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے جب اصل ممالک کے ساتھ ”منصفانہ معاہدے‘‘ طے پا جائیں۔
کیا مزید جلاوطنی مسئلے کا حل ہو سکتی ہیں؟
سربراہی اجلاس کے شرکاء نے پناہ گزینوں کی ملک بدری اور وطن واپسی کے کیسز کی تعداد بڑھانے کے حق میں اپنے موقف کو بار بار دہرایا۔ مجموعی طور پر پناہ کے متلاشی افراد کی ان کے آبائی وطن واپسی کی شرح 21 فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2021 ء میں جن 3 لاکھ چالیس ہزار غیر ملکیوں کو EU چھوڑنے کو کہا گیا تھا ان میں سے صرف 70 ہزار پانچ سو EU چھوڑ گئے۔
سربراہی اجلاس کی قراردادوں کو پڑھنے کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہوتا کہ مزید ملک بدری کے مقاصد کیسے حاصل کیے جائیں گے۔ مالٹا میں واقع یورپی یونین کی پناہ گزین ایجنسی ” EASO ‘‘ سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک بدری کے لیے ایسے رہنما قوانین تیار کرے جو ملک بدری کے فیصلوں کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے لیے مدد گار ثابت ہوں اور سربراہی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، تمام رکن ممالک کو بھی ان قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C