غیرمسلموں پر رمضان کی پابندیاں قابل مذمت ہیں، مصری امام اعظم
👁️ 77 بار دیکھا گیا
غیرمسلموں پر رمضان کی پابندیاں قابل مذمت ہیں، مصری امام اعظم
قاہرہ (ڈیلی اردو/کے این اے/ایجپشیئن اسٹریٹس) رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بہت سے غیرمسلموں کو بھی کھانے پینے کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مصر کی مشہور علمی درسگاہ جامعۃ الازھر کے امام اعظم نے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دنیائے اسلام کی قدیم ترین علمی درس گاہ جامعۃ الازھر کے امام اعظم شیخ محمد احمد طیب کے مطابق ماہ صیام کے دوران غیر مسلموں پر کھانے کی پابندیاں عائد کرنا اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مصری امام اعظم کا یہ بیان ملک کے آن لائن اخبار ‘مصری اسٹریٹس‘ کی اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قاہرہ کے ایک ریستوران نے شام کی افطاری سے قبل دو مسیحی خواتین کو کھانا پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایسا رویہ نہ صرف مصر بلکہ دنیا کے کئی دیگر مسلم ممالک میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ رمضان کے دوران کھانے پینے کی زیادہ تر دکانیں بند کر دی جاتی ہیں اور کھانا طلب کرنے پر بھی بعض اوقات انکار کر دیا جاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ سبھی کا روزہ ہو، یا سبھی مسلمان ہی ہوں، لہذا ایک مخصوص طقبے کے لیے کھانے کی دکانیں اور ریستوران کھلے رہنے چاہئیں۔
مسلمان مسافر، بیمار، بوڑھے افراد یا پھر خواتین کو اپنے مخصوص ایام کے دوران روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ ان حالات میں ایسے مسلم افراد کو بھی کھانے کے حوالے سے مشکلات درپیش رہتی ہیں۔
شیخ محمد احمد طیب نے مسیحی خواتین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو ”مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ روزہ دار مسلمانوں کو دن کے وقت غیر مسلموں کے کھانے پینے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا ہو گا کہ کیا وہ ایسی ہی پابندیاں ان بچوں پر بھی عائد کریں گے، جن کی عمر کم ہے اور ابھی ان پر روزہ فرض نہیں ہے؟
قبطی آرتھوڈوکس پوپ تواضروس الثانی نے بھی گزشتہ جمعرات کے اس واقعے پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے فیس بک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں رمضان المبارک کے دوران مصر میں قبطی آرتھوڈوکس مسیحیوں پر کئی حملوں کی روشنی میں بقائے باہمی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
مصر میں سب سے بڑی مسیحی برادری آرتھوڈوکس قبطی ہیں۔ وہ اپنی شروعات کا سلسلہ مارک المبشر سے جوڑتے ہیں۔ مصر کے تقریباً 100 ملین نفوس میں قدیم مشرقی کلیسیا کے ان ارکان کی معلومہ تعداد آٹھ سے بارہ ملین کے درمیان ہے۔ رومن کیتھولک چرچ کے مصر میں تقریباً 20 ہزار پیروکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C