17/February/2021

فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کے خلاف نیا بل بھاری اکثریت سے منظور

👁️ 93 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کے خلاف نیا بل بھاری اکثریت سے منظور

فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کے خلاف نیا بل بھاری اکثریت سے منظور

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کی قومی اسمبلی نے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف نیا بل منظور کر لیا جس کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا، کنوارپن ٹیسٹ اور جبری شادی کو روکنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل میں پرتشدد کارروائیوں، مذہبی ایسوسی ایشنز کی سخت نگرانی اور مرکزی دھارے میں شامل اسکولوں کے بچوں کو اسکولوں سے باہر تعلیم دلانے کے عمل کی پابندی شامل ہے۔

فرانس کی قومی اسمبلی نے نیا بل 151 کے مقابلے میں 347 ووٹوں سے بل منظور کیا ہے۔

بل کو قانون بنانے کے لیے اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کی منظوری میں حکومت کا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C