فرانس میں ہائی اسپیڈ ریل سسٹم تخریب کارانہ حملوں کی زد میں
👁️ 135 بار دیکھا گیا
فرانس میں ہائی اسپیڈ ریل سسٹم تخریب کارانہ حملوں کی زد میں
پیرس (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یہ حملے ایک ایسے وقت پر کیے گئے، جب پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ فرانس کے قومی ریلوے آپریٹر کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
فرانس میں پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل آج جمعہ کے روز ملکی ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک پر آتش زنی کی صورت میں حملوں کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کے سفر میں خلل پیدا ہوگیا۔ ان حملوں کی تحقیقات کرنے والے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حملے ”تخریب کاری‘‘ کی مربوط کارروائیاں تھے۔
فرانس کی سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف نے اے ایف پی کو بتایا، ”یہ ٹی جی وی (ہائی اسپیڈ) نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کیا گیا ایک بڑا حملہ ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے ریل ٹریکس پر ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی جائے گی۔‘‘
فرانس کی قومی ریل آپریٹر کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے راتوں رات بیک وقت کئی تخریبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس این سی ایف کا مزید کہنا تھا، ”ان کارروائیوں کے نتیجے میں اس کی بحر اوقیانوس، شمالی اور مشرقی ٹرین لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔ آتش زنی کی صورت میں حملے ہماری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے لیے شروع کیے گئے۔‘‘
کمپنی نے مزید بتایا کہ متاثرہ ریلوے لائنوں پر ٹریفک بہت زیادہ متاثر ہوئی اور مرمت کے کام کے دوران یہ صورت حال چند روز تک جاری رہے گی۔ ایس این سی ایف کے چیف ایگزیکٹیو ژاں پیئر فارانڈو نے کہا کہ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔ ملکی وزیر ٹرانسپورٹ پاٹریس ویرگریٹ نے ان حملوں کو ایک ”اشتعال انگیز مجرمانہ فعل‘‘ قرار دیا، جس کے ملک میں ریلوے ٹریفک کے لیے ”انتہائی سنگین نتائج‘‘ برآمد ہوں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شمالی، مشرقی اور شمال مغربی فرانس کے درمیان ریل رابطے کم ہو کر نصف رہ جائیں گے۔ ایس این سی ایف نے کہا کہ ٹرینوں کو متبادل پٹڑیوں کی جانب موڑا جا رہا ہے، ”لیکن ہمیں ان ٹرینوں کی ایک بڑی تعداد کو منسوخ کرنا پڑے گا۔ جنوب مشرقی لائن متاثر نہیں ہوئی کیونکہ وہاں تخریبی عمل ناکام بنا دیا گیا۔‘‘
قومی ریل آپریٹر SNCF نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سفر ملتوی کر دیں اور ٹرین اسٹیشنوں سے دور رہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت پر کیے گئے، جب پیرس میں کھیلوں کے گرمائی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل حفاظتی انتظامات سخت تر کر دیے گئے تھے۔ افتتاحی تقریب میں تین لاکھ تک شائقین اور وی آئی پی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
جمعہ کی شام ہونے والی پریڈ میں حصہ لینے والے افراد 7,500 حریف کھلاڑیوں کو 85 کشتیوں کے ایک فلوٹیلا پر دریائے سین میں چھ کلومیٹر (چار میل) تک کا سفر کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب سمر اولمپکس میں مرکزی ایتھلیٹکس کا آغاز کسی اسٹیڈیم سے باہر کھلے آسمان تلے ہو گا۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر کئی طرح کے خطرات سے بھرپور ہے، جب فرانس ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C