فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران کو "اسنیپ بیک" پابندیوں کا انتباہ
👁️ 299 بار دیکھا گیا
فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران کو "اسنیپ بیک" پابندیوں کا انتباہ
برلن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اگست 2025 کے آخر تک جوہری پروگرام پر سفارتی حل کے لیے پیش رفت نہ کی تو وہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ’’اسنیپ بیک‘‘ پابندیاں بحال کر سکتے ہیں۔
تینوں یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران نے اسرائیل کی جانب سے جون میں 12 روزہ جنگ کے آغاز کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کر دیا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیل نے ایرانی فوجی رہنماؤں، سائنسدانوں اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ بعد میں امریکہ نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔
ای 3 کے وزرائے خارجہ نے خط میں کہا ہے کہ اگر ایران معاہدے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا تو سلامتی کونسل کی معطل شدہ پابندیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔ یورپی ممالک کا دعویٰ ہے کہ ایران نے 2015 میں طے شدہ حد سے 40 گنا زیادہ یورینیم ذخیرہ کر رکھا ہے، تاہم اب تک اس کے ہتھیاروں کے معیار کے 90 فیصد تک افزودگی کے شواہد نہیں ملے۔
دریں اثناء، ایران نے دوبارہ آئی اے ای اے کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے اور جلد جوہری تنصیبات پر ادارے کے ایک وفد کی میزبانی کرے گا، جو جون کے تنازع کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C