فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا، دو افراد گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا، دو افراد گرفتار
پیرس (ڈیلی اردو/بی بی سی) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے پر ایک شہری کی جانب سے تھپڑ مارا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل کو صدر ایمانوئیل میکرون ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
#Macron se fait gifler en direct de #Tain pic.twitter.com/tsXdByo22U
— Alex ⚜️ (@AlexpLille) June 8, 2021
یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار ایمانوئیل میکرون کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔
فرانس میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس وقت صدر میکخواں کو تھپڑ مارا گیا، اسی دوران ’ڈاؤن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکرون کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا گیا تھا۔
Two people arrested after French President Emmanuel Macron slapped in the face https://t.co/W3cFLHDPzE
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) June 8, 2021
ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس شخص سے تفتیش کر رہے ہیں۔ تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس تھپڑ کا مقصد غیر واضح ہے۔
#BREAKING President Macron slapped by man during trip to southeast France: aide pic.twitter.com/3lVH6F2jRW
— AFP News Agency (@AFP) June 8, 2021
فرانسیسی وزیراعظم یان كاستيكس نے واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں بتایا کہ جہوریت کا مطلب بحث اور جائز اختلاف ہے لیکن ’اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تشدد، لفظی جارحیت یا جسمانی حملے کیے جائیں۔‘
اس تھپڑ کے بعد انتہائی بائیں بازوں کے سیاسی رہنما یان لوک نے ٹویٹ میں ’صدر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار‘ کیا۔
صدر ایمانوئیل میکرون اس وقت فرانس کے ایک سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اس علاقے میں ایک ہوٹل سکول کا جائزہ لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ منگل کو جاری رہے گا اور اس میں 25 سے 30 سال عمر کے لوگوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب فرانس میں بارز اور ریستورانوں کو ان ڈور ڈائننگ کے لیے سات ماہ بعد دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے تھے۔
فرانس میں بدھ سے رات کے کرفیو کا وقت 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگا۔
صدر میکرون نے ہوٹل سکول کے دورے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کل ایک نیا اقدام کیا جائے گا۔۔۔ تمام علاقوں میں روزمرہ کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔‘
فرانسیسی صدور کی حفاظت کون کرتا ہے؟
فرانسیسی صدور کی سکیورٹی پر ایک خاص فورس مامور ہوتی ہے جس کا نام جی ایس پی آر ہے۔
اسے سنہ 1983 میں قائم کیا گیا تھا اور اطلاعات کے مطابق اس وقت اس میں موجود 77 مرد و خواتین صدر میکخواں کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
فرانسیسی چینل بی ایف ایم کے مطابق صدارتی دورے سے قبل افسران اس جگہ کی جانچ کرتے ہیں۔ ان مسلح افراد کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ صدر کے کسی دورے کے دوران ان کے قریب رہ کر ان کی حفاظت کریں۔
چینل کے مطابق منگل کے دورے پر جی ایس پی آر کے 10 اہلکار وہاں ان کے ساتھ موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C