فرانسیسی پادری پر چاقو بردار شخص کے پے در پے حملے
👁️ 94 بار دیکھا گیا
فرانسیسی پادری پر چاقو بردار شخص کے پے در پے حملے
پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں ایک کیتھولک چرچ کے پادری پر حملہ آور نے پے در پے چاقو سے حملے کردیے جبکہ ایک راہبہ بھی حملے کی زد میں آگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ فرانسیسی رویرا کے پاس کیتھولک چرچ اگلیز سینٹ پیئر ڈی ایرین میں پیش آیا۔ فرانسیسی نینشل اینڈ میونسپل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
A Catholic priest was brutally attacked with knife by a stranger during Holy Mass celebration in Nice, France. The interference of a nun saved the life of the priest. pic.twitter.com/6TiUChqzhk
— Sachin Jose (@Sachinettiyil) April 24, 2022
قومی اسمبلی میں ایلپس میری ٹائمز کے نمائندے فرانسیسی سیاست دان ایرک سیوٹی نے کہا کہ پادری جس کی شناخت فادر کرسٹوف کے نام سے ہوئی ہے، کو چرچ کے اندر “کئی بار” وار کرکے شدید زخمی کیا گیا۔
فرانسیس وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانین کے مطابق فائر فائٹرز نے پادری کو اسپتال پہنچا دیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایرک سیوٹی نے راہبہ میری کلاؤڈ کی “غیر معمولی ہمت” کو بھی سراہا جو پادری کو حملے سے بچانے کی کوشش میں حملہ آور سے چاقو چھیننے کے دوران زخمی ہوئیں۔
جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقامی میئر کرسچن ایسٹروسی نے ملزم کو ذہنی طور پر معذور فرانسیس شہری بتایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C