فریال تالپور نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کو دلائل طلب کر لئے
👁️ 48 بار دیکھا گیا
فریال تالپور نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کو دلائل طلب کر لئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ پاکستان آصف زرداری کی بہن اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کی نااہلی کیلئے 25 نومبر کو دلائل دینے کا حکم دیدیا۔
پیر کو الیکشن کمیشن کے ممبر کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران وکیل درخواست گزار نے فریال تالپور کی جانب سے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کا بتایا تو ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ آپ نے ایک درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی کو دی تھی اس کا کیا بنا۔ جس پر وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ اس کا کچھ نہیں ہواجس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں تو اسپیکر سندھ اسمبلی کا لیٹر موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ درخواست خارج کر دی گئی۔
لیٹر میں کہا گیا کہ فریال تالپور کا معاملہ ہائیکورٹ میں ہے اس لیے درخواست خارج کی گئی ہے، درخواست گزار نے لیٹر نہ ملنے کا بتایا تو کمیشن نے لیٹر وصول کرنے اور ابتدائی دلائل اگلی سماعت پر دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کر رکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C