فیس بک نے پاکستان سے چلنے والے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز ڈیلیٹ کر دیے
👁️ 119 بار دیکھا گیا
فیس بک نے پاکستان سے چلنے والے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز ڈیلیٹ کر دیے
کراچی (ڈیلی اردو) فیس بک نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والے 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز، 78 گروپس اور 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کے مطابق غیر فعال کیےگئے اکاؤنٹس ‘جعلی’ تھے جہاں سے ‘منظم انداز’ میں مقامی اور غیر سرکاری مہم سے متعلق لوگوں کو گمراہ کیا جارہا تھا۔
کمپنی کی جانب سے لگائی گئی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ داخلی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بعض نیٹ ورک خطے میں مشتبہ مربوط سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
فیس بک کے مطابق غیر فعال کیے گئے نیٹ ورک کے پیچھے جعلی اکاؤنٹس تھے، ان میں سے بعض نے خود کو بھارت سے تعلق ظاہر کیا تھا اور بھارتی فوج سے متعلق مواد شائع کرتا تھا اور ان کے فیس بک پیجز بھی تھے۔
فیس بک نے مزید کہا کہ اکاؤنٹس، صفحات اور گروپوں کی اکثریت ‘منظم انداز میں ایک دوسرے سے رابطہ کرکے مواد’ ڈال رہے تھے جو پاکستان کی حکومت یا بھارت کی حمایت میں تھے اور کچھ اسپام میں مشغول تھے۔
فیس بک نے 28 اگست کو غیر فعال کیے گئے نیٹ ورک کا ایک حصہ اسٹین فورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری کے ساتھ شیئر کیا۔
اپنی تفصیلی رپورٹ میں اسٹینفورڈ نے دیکھا کہ مذکورہ نیٹ ورک بڑے پیمانے پر مواد شائع کرنے میں مصروف تھے جو فیس بک کی شرائط کی خلاف ورزی کرکے مربوط انداز ایک دوسرے سے رابطہ کرکے مواد پوسٹ کیا۔
اس میں کہا گیا کہ مذکورہ نیٹ ورک نے سوشل میڈیا کے صارفین کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کرنے کی ترغیب دی ہے جو اسلام اور پاکستان کی حکومت پر تنقید کرتے ہیں اور کچھ معاملات میں ایسے اکاؤنٹ جو احمدی مذہبی برادری کا حصہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک نے کروم میں توسیع کرکے ‘خود کار رپورٹنگ’ کا طریقہ اپنایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس توسیع کے تخلیق کار نے فیس بک پر واضح طور پر کہا کہ انہوں نے یہ آپشن ‘اسلام مخالف، پاکستان مخالف یا گروپس اور صفحات جیسے اکاؤنٹس کے لیے تیار کیا جو سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C