فیس بک نے کشمیر مارچ کے پیش نظر جماعت اسلامی کے پیجز بلاک کردیے
👁️ 134 بار دیکھا گیا
فیس بک نے کشمیر مارچ کے پیش نظر جماعت اسلامی کے پیجز بلاک کردیے
کراچی (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیس بک نے کشمیر مارچ کے پیش نظر جماعت اسلامی (جے آئی) کے آفیشل اور پارٹی کی معلومات سے متعلق دیگر پیجز بلاک کردیے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد میں 22 دسمبر کو ان کا کشمیر مارچ شیڈول ہے لیکن اس سے قبل ہی فیس بک نے پیجز کو بلاک کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فیس بک انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا انتباہ کے اپنے پلیٹ فارم سے ان کے صفحات اور ان کے لیڈرز، کارکنان اور ہمدرد جو کشمیر کاز کے لیے پارٹی کے رجحان پر عمل پیرا تھے انہیں بھی ہٹا دیا۔
#Facebook trying to restrict #Pakistani Voices in solidarity with #Kashmiris.
Thousands of FB accounts including #JIKarachi FB page (more than half a million following) disabled b/c of supporting #OppressedKashmiris #IndianOccupiedFacebook @OwnerFacebook— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) December 9, 2019
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس طرح حقیقت میں بھارتی لابی فیس بک میں اعلیٰ سطح پر کام کر رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، ان کے کارکنان اور فالوورز کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ حکومت صرف مذمتی بیان جاری کرنے کے بجائے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ یہ اب کوئی خفیہ نہیں رہا کہ فیس بک اسلامی ممالک کے خلاف تنقید کی اجازت دیتا ہے لیکن جب بھارت اور کچھ دیگر ممالک کی بات آئے تو آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔
#Facebook is earning Billions of Dollars from #Pakistan Business Market while #IndianLobby present in #Dehli FB Office, suspending, blocking and disabling Pakistanis & Kashmiris account b/c of support for oppressed Kashmiris#IndianOccupiedFacebook
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) December 9, 2019
علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نےبھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فیس بک کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے اٹھانے جانے والی آوازوں کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 5 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والا جماعت اسلامی کراچی کے پیج سمیت ہزاروں اکاؤنٹس کو معطل کردیا گیا کیونکہ وہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ فیس بک اور ٹوئٹر نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی اکاؤنٹس معطل یا بند کردیے، اس سے قبل بھی کشمیر کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں کی گئی کئی پوسٹس اور اکاؤنٹس کو ہٹایا گیا تھا۔
رواں سال اگست میں پاکستان کے ایک انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے کا اکاؤنٹ اس وقت بند کردیا گیا تھا جب انہوں نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاں کرفیوں اور دیگر پابندیاں عائد کردی تھی جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل کرتے ہوئے لاکھوں فوجیوں کے ذریعے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔
نمائندے کے اکاؤنٹس سے متعلق ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی یہ اعتراف کیا کہ وہ کشمیر کی حمایت میں بولنے والے اکاؤنٹس کی بندش کے لیے متعلق ویب سائٹس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پوئینٹر انسٹیٹیوٹ کے مطابق فیس بک کے حقیقت جانچنے کے شراکت دار سب سے زیادہ بھارت میں ہی موجود ہیں جبکہ امریکا دوسرے نمبر پر ہے۔
علاوہ ازیں اگست میں ہی پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں بیان شائع کرنے پر بند کیے جانے والے پاکستانی اکاؤنٹس کا معاملہ اٹھا دیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی حمایت میں بولنے والے اکاؤنٹس کو بند کیا جارہا ہے، تاہم پاکستانی حکام نے ان اکاؤنٹس کی مبینہ بندش کا معاملہ فیس بک اور ٹوئٹر صارفین کے سامنے اٹھا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 667 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 580 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C