قبائلی جرگے کی کوشش: کالعدم ٹی ٹی پی نے لیفٹننٹ کرنل، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مغویوں کو رہا کردیا
👁️ 53 بار دیکھا گیا
قبائلی جرگے کی کوشش: کالعدم ٹی ٹی پی نے لیفٹننٹ کرنل، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مغویوں کو رہا کردیا
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے اغوا ہونے والے پاکستان کی فوج کے لیفٹننٹ کرنل، ان کے اسسٹنٹ کمشنر بھائی اور خاندان کے دیگر افراد قبائلی جرگے کی کوشش سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے بازیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹننٹ کرنل خالد امیر خان ان کے دو بھائی اور بھتیجا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بازیاب ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق مغویوں کی بازیابی میں جرگے نے اہم کردار ادا کیا اور چاروں افراد کو بازیابی کے بعد گنڈاپور قبیلے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لیفٹننٹ کرنل خالد امیر خان، ان کے دو بھائیوں اور بھتیجے کو نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے اغوا کیا تھا۔
ٹی ٹی پی کے مسلح جنگجوؤں نے یہ کارروائی اس وقت کی تھی جب خالد امیر خان اپنے گاؤں کی ایک مسجد میں رشتے داروں کے ہمراہ متوفی والد کی فاتحہ خوانی کے لیے جمع تھے۔
اسی روز بدھ کو ان کے والد امیر محمد خان کی تدفین ہوئی تھی۔
ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے جمعرات کی سہ پہر لیفٹننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائی کنٹونمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ کمشنر آصف امیر کے ویڈیو پیغامات جاری کیے تھے۔
ان ویڈیو پیغامات میں انہوں نے حکومت سے مسلح افراد کے مطالبات ماننے کی اپیل کی تھی۔
پیغامات میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تحویل میں ہیں اور ان کو بہت دور لے جایا گیا ہے۔
فوجی افسر اور ان کے اسسٹنٹ کمشنر بھائی کے ویڈیو پیغامات جاری ہونے کے بعد مقامی قبائلیوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ اغوا کار فوج کے افسر اور ان کے تین دیگر رشتے داروں کی رہائی کے عوض اپنے 20 ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ 50 کروڑ روپے تاوان بھی طلب کیا جا رہا ہے۔
مسلح افراد نے جن 20 مبینہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ان کی شناخت سرکاری طور پر تو سامنے نہیں آئی۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سوات کے سابق ترجمان مسلم خان، ملک محمود اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والا مولوی عمر شامل ہیں۔
فوج کے افسر، کنٹونمنٹ بوڈ کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کی بازیابی کے بعد فوج کے جاری ہونے والے بیان میں اغوا کاروں کے مطالبات ماننے یا نہ ماننے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ فوجی افسر اور دیگر افراد کی رہائی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اتوار کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فورسز کی مبینہ کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹر اتوار کو فضا میں نظر آتے رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق تیراہ کے علاقے زبیر کلے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تین عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی اب بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ میڈیا کی آزادانہ رسائی نہ ہونے کے سبب اطلاعات کی تصدیق بھی نہ ہو سکی۔
قبل ازیں ہفتے کو شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں حکام نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی انتظامی شہر میران شاہ میں کینٹ کے علاقے پر راکٹ داغا گیا جو وہاں قائم ہیلی پیڈ پر جا لگا۔ حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ جنوبی وزیرستان میں ہفتے کو سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مقامی افراد کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام نے اس کی تصدیق تو نہیں کی البتہ ان کا دعویٰ تھا کہ جھڑپوں میں کم از کم آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C