قبائلی مشران کا سہیل آفریدی پر دہشت گردی کے الزامات کو مسترد، نامزد وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت کا اعلان
👁️ 354 بار دیکھا گیا
قبائلی مشران کا سہیل آفریدی پر دہشت گردی کے الزامات کو مسترد، نامزد وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت کا اعلان
جمرود/باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے قبائلی مشران نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراء کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات گمراہ کن اور من گھڑت ہیں۔
مشران نے اس نوعیت کی سازشوں کی بھرپور مزمت کی اور کہا کہ یہ الزامات نہ صرف سہیل آفریدی بلکہ پوری قبائلی عوام کی توہین ہیں۔
قبائلی مشران نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور دیگر وزراء کی طرف سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ناقابل فہم ہیں۔ خاص طور پر وفاقی وزیر عطاء تارڑ کے بیانات کے ذریعے قبائلی عوام کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دینے کی کوشش کی گئی، جو بالکل غلط اور غیر منصفانہ ہے۔
مشران نے زور دے کر کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے وزیر اعلیٰ کے لیے قبائلی علاقے سے رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، جس سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا سب کچھ قربان کر چکے ہیں، اور اب وہ محب وطن ہیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
قبائلی عوام نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں، جنہوں نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد کیا۔ مشران نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ قبائلی عوام کے حق میں سازشوں سے گریز کریں اور سہیل آفریدی کی حمایت کریں۔
علاقائی عمائدین اور قبائلی مشران نے سہیل آفریدی کی نامزدگی کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قبائلی عوام کی سیاسی شمولیت اور محرومیوں کے ازالے کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کے من گھڑت اور حقائق کے برعکس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری معافی کا مطالبہ کیا۔
مشران نے سہیل آفریدی کو ایک محب وطن، تعلیم یافتہ اور قبائلی اقدار سے آگاہ رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں ترقی، خوشحالی اور امن کا ایک نیا باب کھلے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کے فیصلے سے قبائلی علاقوں میں مثبت سیاسی اور معاشی تبدیلی رونما ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C