قصور: چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
👁️ 85 بار دیکھا گیا
قصور: چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
قصور (ڈیلی اردو) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواءاور قتل کے واقعات میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو ضلع رحیم یار خان سے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کو جیوفینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔
چونیاں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کے واقعات پر پولیس اور سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے رحیم یار خان سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مشتبہ شخص سجاد کو کوٹ سمابہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
جیو فینسنگ کے دوران موبائل نمبر کی موجود لوکیشن رحیم یار خان میں ٹریس ہوئی۔ گرفتار شخص کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق ملزم کے بارے حتمی فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گاجبکہ 20 سے زائد افراد سے تفتیش کی جاری ہے۔
واضح رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا جاچکا ہے جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C