قطر میں اسرائیل کا حماس قیادت پر فضائی حملہ، 6 ہلاک، خطے میں کشیدگی میں اضافہ
👁️ 340 بار دیکھا گیا
قطر میں اسرائیل کا حماس قیادت پر فضائی حملہ، 6 ہلاک، خطے میں کشیدگی میں اضافہ
واشنگٹن + دوحہ + یروشلم (ڈیلی اردو رپورٹ) نو ستمبر بروز منگل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کی ہے، تاہم ابتدائی اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ کہاں کیا گیا۔ کچھ دیر بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آواز سنی گئی اور سیاہ دھواں فضا میں بلند ہوا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے دارالحکومت میں حماس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بزدلانہ کارروائی‘‘ اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ خطے میں قیام امن اور جاری مذاکراتی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ’’جارحانہ اور غیر قانونی کارروائیوں‘‘ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ڈاکٹر ماجد الانصاری کے مطابق، دوحہ میں جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے متعدد ارکان مقیم تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی قطر میں مقیم افراد کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کی ’کھلی خلاف ورزی‘ ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے قبل قطر کو مطلع نہیں کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے معاون خصوصی کو فوری ہدایت دی تھی کہ قطر کو پہلے آگاہ کیا جائے۔
اسرائیل نے اس حملے میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ حماس کے ایک رہنما نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ دوحہ میں ایک اجلاس کے دوران ان کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس کی مذاکراتی ٹیم محفوظ رہی، تاہم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ مکمل طور پر اسرائیلی فوجی آپریشن تھا اور اس کی پوری ذمہ داری اسرائیل لیتا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فوج اور ایجنسی کا مشترکہ آپریشن تھا، اور حملے کے وقت وزیر دفاع اسرائیل کاٹز بھی موجود تھے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر اس کارروائی کی پیشگی منظوری دی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اہلکاروں نے قطر کو حملے سے قبل اطلاع دی، تاہم قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے مطلع نہیں کیا گیا۔ حملے کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ حملے سے اسرائیل یا امریکہ کے اہداف حاصل کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے قطر میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے دوحہ کی خودمختاری کی ’’صریح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔
اسلامی ممالک کی شدید مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ اور ’قطر کی قومی خودمختاری پر حملہ‘ قرار دیا۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسے ’’بزدلانہ جارحیت‘‘ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے اس حملے کو ’’غدارانہ اسرائیلی کارروائی‘‘ قرار دیا جبکہ وزیر خارجہ عبداللہ بن زید نے یو اے ای کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
سعودی عرب نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’وحشیانہ جارحیت‘‘ قرار دیا۔
کویت اور عمان نے بھی قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے حق میں حمایت کا اظہار کیا۔
حملے کے بعد مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دھوئیں کے بادل نظر آئے۔ حماس کی جلاوطن قیادت طویل عرصے سے قطر میں مقیم ہے، جو اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس قیادت پر حملہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائیاں شروع کی تھیں، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور سیکڑوں یرغمال بنائے گئے۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4551 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C