قطر کا فلسطینیوں کیلئے 48 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
👁️ 193 بار دیکھا گیا
قطر کا فلسطینیوں کیلئے 48 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 480 ملین ڈالرز کی امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے شدید مالی مشکلات کی شکار فلسطینی انتظامیہ کی معاونت کے لیے 480 ملین ڈالرز کی امدادی رقم مختص کی ہے، یہ رقم تعلیم، صحت اور فوری انسانی ضروریات کی فراہمی کی مد میں استعمال کی جائیں گی۔ فلسطین میں پناہ گزین کیمپوں میں تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی کے فقدان کا سامنا ہے۔
قطر نے فلسطین کو فوری مالی امداد کا اعلان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو رقم کی فراہمی کی بندش کے بعد کیا ہے، امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی تمام تر امداد ختم کردی تھی جب کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے سے حاصل ہونے والے محصولات دینا بند کردی تھیں۔
قطر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس امداد سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار بہتر ہو جائے گی۔
فلسطین اتھارٹی نے امدادی رقم کے اعلان پر قطر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کا اقدام قابل ستائش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر نے بیت المقدس میں کام کرنے والے 6 اسپتالوں کو دی جانے والی امداد میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی تھی جب کہ اس سے قبل اکنامک فنڈز سپورٹ کے 200 ملین ڈالر اور اونرا کو دی جانے والی امداد کو بھی روک دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C