قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم ملا اخوند سے ملاقات
👁️ 50 بار دیکھا گیا
قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم ملا اخوند سے ملاقات
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد قطر کے وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کابل کا دورہ کیا ہے اور طالبان کے وزیرِ اعظم اور اہم رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے اور نئی عبوری حکومت کے کام کے باضابطہ آغاز کے بعد کسی بھی ملک کی جانب سے اعلیٰ سطح کا یہ پہلا دورۂ کابل ہے۔
کابل کا دورہ کرنے والے قطری حکام میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور امیرِ قطر کے مشیر شیخ محمد بن احمد موجود تھے۔
طالبان کی جانب سے شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کی افغانستان کے نئے عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جب کہ ان کی سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق دوحہ میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی کہ وزیرِ خارجہ نے نئی افغان حکومت کے ساتھ ساتھ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے تفصیل حاصل نہیں ہو سکی ہے کہ طالبان اور قطر کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شیخ محمد نے افغان حکام پر زور دیا کہ قومی مفاہمت میں تمام افغان فریقین کو شامل کیا جائے۔
5/6
to its implementation. The Foreign Minister of Qatar congratulated the IEA leadership and all Afghan people on the Victory and emphasized on boosting bilateral relations and attracting more international humanitarian assistance.
It is the first time— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) September 12, 2021
ملاقات میں کابل ایئرپورٹ کے آپریشن سے متعلق حالیہ پیش رفت اور تمام افراد کے لیے آزادانہ سفر کی آزادی کو یقینی بنانے کے امور بھی زیرِ غور آئے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دہشت گرد تنظیموں کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ قطر افغانستان تنازع میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ طالبان کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہوں یا سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت، قطر ایک طویل عرصے سے اہم ثالث رہا ہے۔
قطری حکام کے دورۂ کابل سے متعلق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ اماراتِ اسلامی افغانستان کے وزیرِ اعظم محمد حسن اخوند سے قطری وفد کی ملاقات کے دوران طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی، شیخ عبدالحکیم حقانی، قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی، قائم مقام وزیر دفاع سراج الدین حقانی، قائم مقام وزیرِ داخلہ خیر اللہ خیر خوا اور دیگر افراد موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C