25/September/2019

قندھار: صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکا، ایک بچے اور صحافی سمیت 4 افراد شہید، 7 زخمی

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قندھار: صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکا، ایک بچے اور صحافی سمیت 4 افراد شہید، 7 زخمی

قندھار: صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکا، ایک بچے اور صحافی سمیت 4 افراد شہید، 7 زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان صوبے قندھار میں صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے ایک کم سن بچے اور صحافی سمیت 4 افراد شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے قندھار میں واقع انتخابی دفتر  پر بم حملہ ہوا جس میں 4 افراد شہید اور 7 زخمی  ہوگئے۔

 قندھار پولیس کے ترجمان  جمال ناصر بارق زئی نے بتایا کہ صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر کے باہر نصب بم دھماکے سے پھٹ پڑا  جس کے نتیجے میں 1 بچے اور مقامی صحافی عبدالحمید ہوتکی سمیت 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 28 ستمبر کو ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C