قندیل بلوچ قتل کیس: مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا، مفتی عبدالقوی بری
👁️ 192 بار دیکھا گیا
قندیل بلوچ قتل کیس: مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا، مفتی عبدالقوی بری
ملتان (ڈیلی اردو) عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد مفتی عبدالقوی کو بری جبکہ قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
آج ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس سماعت جج عمران شفی کی سربراہی میں ہوئی جس میں تمام نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کے مرزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے دیگر ملزمان کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ ماڈل کو 15 جولائی 2016 کو مظفر گڑھ میں ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔ اس کیس کی کُل 152 سماعتیں ہوئیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل کورٹ نے مقدمہ میں نامزد ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
قندیل بلوچ کے بھائی وسیم نے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا، بعدازیں مقتولہ کے والدین نے بیٹے کو معاف کرتے ہوئے ملزم وسیم کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔
کیس میں بری ہونے والے ملزمان میں مفتی عبدالقوی سمیت اسلم شاہین، عارف، ظفر، حق نواز اور عبدالباسط شامل ہیں۔ عدالت نے مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ کیس میں ہمارے خلاف کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے عدالت نے بری کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3178 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C