لاہور: انار کلی دھماکے میں ملوث بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
لاہور: انار کلی دھماکے میں ملوث بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) انار کلی بم دھماکے میں ملوث کالعدم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کا مبینہ دہشت گرد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے انارکلی بازار میں ہونے وا لے بم دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد کو بلوچستان کے گرفتار ہونے والے اس کے ساتھی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، انار کلی دھماکے کے مرکزی ملزم بلوچستان سے گرفتار ہوئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، دہشت گرد کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا، اور 20 جنوری کو دھماکے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا، دہشت گرد کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) سے ہے، اور لاہور دھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد سیف الرحمان کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشت گرد سے واقعے سے متعلق تفتیش درکار ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کا 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
خیال رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور میں انار کلی میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری بلوچ تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C