لاہور: انار کلی دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری
👁️ 24 بار دیکھا گیا
لاہور: انار کلی دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری
لاہور (ڈیلی اردو) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور کے انار کلی دھماکے سے متعلق اب تک کی پیشرفت پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا اجلاس
صوبائی وزرا عنصر مجید خان، رائے تیمور بھٹی
چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس کی شرکتایڈیشنل چیف سیکرٹریز ہوم، سائوتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت متعلقہ افسر بھی موجود@GovtofPunjabPK pic.twitter.com/snSDo0MLCq
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) January 26, 2022
کابینہ کمیٹی نے انار کلی دھماکے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیر قانون پنجاب نے آئندہ ہفتے سیالکوٹ واقعے کے چالان کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، غیر ملکیوں کے سیکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔
صوبائی وزیر قانون نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ہونے والے تقریباً تمام واقعات کے ملزمان ٹریس کر لئے گئے، گزشتہ روز قتل ہونے والے صحافی کے کیس میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کی سیکیورٹی کو پہلےسے بھی بہترین بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس شہدا پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انار کلی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 3 افراد جبکہ 30 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C