لاہور: دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، مریم نوازشریف
👁️ 38 بار دیکھا گیا
لاہور: دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، مریم نوازشریف
لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، جعلی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کامیاب ہوں یا لانگ مارچ کی بات، فوری گرفتار کرنے پر آجاتے ہیں، دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، جعلی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست دی، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی درخواست مضحکہ خیز ہے، ہائیکورٹ میں کہا گیا میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، بیانات جانچنے کا اختیارنیب کو کیسے مل گیا ؟ نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے جس میں بری طرح ناکام ہوا، 2 بار جیل کاٹ چکی ہوں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی، نیب نے جب بھی بلایا میں گئی، مجھ پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا، نیب آفس کے باہر کھڑی رہی انہوں نے دروازے نہیں کھولے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں، ان کی حب الوطنی میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ کورونا حکومتی جلسوں میں نہیں، صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے، جب حکومت مشکل میں ہو تو کورونا آتا ہے، نیب کو تکلیف ہے کہ میں آٹا، چینی چور کو چور کیوں کہتی ہوں، حکومت کا مجھے باہر بھیجنے کاخواب پورا نہیں ہوگا، عمران خان کو گھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف حکومت مخالف تحریک کو لیڈ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C