لاہور میں سکول سے نکالنے پر طالبعلم نے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا
👁️ 230 بار دیکھا گیا
لاہور میں سکول سے نکالنے پر طالبعلم نے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا
لاہور (ڈیلی اردو) سندر کے علاقہ میں طالب علم نے چھریوں کے وار کر کے خاتون ٹیچر کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کردیا۔
لاہور کے علاقے سندر میں میٹرک کے طالب رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو بھی پتہ چل گیا جس پر شگفتہ نے ٹیچر اور طالب علم رضوان دونوں کو اسکول سے نکلوادیا اور رضوان کی اس حرکت کے بارے میں اسکے گھر والوں کو بھی بتا دیا۔ جس پر رضوان شگفتہ کے گھر داخل ہو گیا اور اس کے گلے پر تیز دار چھری سے وار کر قتل کردیا۔
شگفتہ کو اسکی بہن فرخندہ بچانے کے لیے آئی توملزم نے اسے ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق زخمی فرخندہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخندہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہیں پولیس نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے علاقہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کا کہنا تھا کہ معمولی غلطی پر استاد نے اسے اسکول سے نکال دیا تھا جس سے وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا اور رپورٹ حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C