10/September/2021

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے آئیڈیل پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے، جن کی شناخت جنید ضیا، محمد وقاص اور محمد جواد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد بھی برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C