لاہور: کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
لاہور: کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جس کے فوری بعد کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
گزشتہ رات ہی سابق وزیراعظم کے داماد کو بھیرہ سے لاہور جاتے ہوئے راوی ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا، اُنہیں 16 ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور یہ مقدمہ 13 اکتوبر کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے کیپٹن (ر) صفدرکو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور انہیں 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ محمد صفدر کی گرفتاری سابق وزیراعظم نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال منتقلی کے کچھ دیر بعد ہوئی۔
گرفتاری سے قبل محمد صفدر نے اپنے بیان میں نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جبکہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کیے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج لاہور کی سروسز اسپتال میں جاری ہے جہاں انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C