لبنان: حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
👁️ 39 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) لبنان کے ایک گاؤں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بھی دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان تازہ حملوں سے سے پہلے ہی کشیدگی کے شکار مشرق وسطٰی میں علاقائی سطح پر جنگ کے آغاز کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے کہا ہے کہ پیر کے روز علی الصبح اس کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی۔
یہ حملہ لبنان میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر اور ایران میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکتوں کے چند دن بعد ہوا ہے، جس سے پہلے ہی کشیدگی کے شکار مشرق وسطٰی میں علاقائی سطح پر جنگ کے آغاز کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
آج کے حملے کے حوالے سے حزب اللہ کی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہے اس میں ایک اسرائیلی ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا اور یہ جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے “حملوں” اور ان کے دوران ہونے والی “ہلاکتوں” کے جواب میں کیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں تاہم کہا گیا ہے کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ آج کا حملہ فواد شکر کی ہلاکت کے بدلے میں گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ آیلیٹ ہشاہر کے علاقے میں کیا گیا، جس کے بعد وہاں اس کے نتیجے میں بھڑک اٹھنے والی آگ کو بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
دریں اثنا، لبنان کے ریاستی خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آج ملک کے جنوبی حصے میں ایک گاؤں میں کیے گئے اسرائیلی حملے میں ایک پیرامیڈک سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ جنگ کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پچھلے دس ماہ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ فواد شکر اور اسماعیل ہنیہ کی ہلاکتوں کے بعد اسرائیل ایران اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے کسی متوقع حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں بھی کرتا نظر آ رہا ہے۔
اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ سے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایران اور اس کے پراکسی گروپوں کے ساتھ پہلے ہی “متعدد محاذوں پر جنگ” لڑ رہا ہے اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے۔
‘اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے’
دوسری جانب ایرانی پاسدران انقلاب کے جنرل حسین سلامی نے آج ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کارروائیاں کر کہ اسرائیل “اپنی قبر خود کھود رہا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شبہ ہے کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا ذمہ دار بھی اسرائیل ہی ہے۔
جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا، “جب انہیں (اسرائیل) دھچکا لگے کا تو انہیں پتہ چلے گا کہ وہ غلطیاں کر رہے ہیں۔ وہ اپنی غلطیوں کا نتیجہ دیکھیں گے۔ وہ دیکھیں گے کہ انہیں کب، کیسے اور کہاں جواب دیا جاتا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C