لبنان سے اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
لبنان سے اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ نے جمعرات کو جنوبی لبنان سے اسرائیل پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی، جہاں اسرائیلی بمباری سے اس کے سات جنگجو، جن میں ایک ایلیٹ یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے، ہلاک ہو گئے۔
7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے، جس میں بنیادی طور پر اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک فلسطینی گروپوں کے ساتھ شامل ہیں۔ ان جھڑپوں نے وسیع تر تصادم کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 20 سے زیادہ حملے کیے ہیں جن میں جانی نقصان کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر، شمالی اسرائیل کے شہر صفد کے قریب، اسرائیلی فوجی اڈے Ein Zeitim پر 48 کاٹوشا راکٹ فائر کیے۔
گزشتہ ماہ شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے یہ حملہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر بظاہر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ تھا۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی سرحدی پوزیشن پر برقان نامی دو بھاری راکٹ بھی فائر کیے۔
ادھراسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فائرنگ کے جواب میں اس کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ”دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے‘‘ کے ساتھ ساتھ راکٹ لانچ کرنے کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
کل جمعرات کو فائرنگ کا یہ تبادلہ اس وقت ہوا جب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ایرانی نیوز ایجنسی نور کے مطابق امیر عبداللہ، جنہوں نے بدھ کے روز خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پھیل بھی سکتی ہے، بعد ازاں بیروت سے دوحہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
ایران نے، جو حماس اور حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے، سات اکتوبر کے حماس کے حملوں پر خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن ان میں اپنے براہ راست ملوث ہونے سے انکار بھی کیا تھا۔ اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین تشدد سے لبنان میں کم از کم 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ کے جنگجو تھے۔ ان مرنے والوں میں سے کم از کم 14 عام شہریوں میں سے تین صحافی تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26384 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15621 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11915 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9269 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7526 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5477 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C