لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
👁️ 277 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم "سکیورٹی زونز" میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کے احکامات رکھتی ہے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، جن میں لبنان میں جنگ کا خاتمہ اور جنگ بندی کو مؤثر بنانا اہم ایجنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب جمعے کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں 20 افراد ہلاک ہوئے، جس سے جنگ بندی پر سوالات اٹھ گئے۔
ایران نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کو امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں حملے بند نہ ہوئے تو تہران مذاکراتی عمل سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔
تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جنوبی لبنان میں اس وقت لڑائی میں نمایاں کمی آئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان نسبتاً سکون برقرار ہے، جبکہ امریکہ، ایران اور ثالث ممالک جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیمیں نشانے پر، مہم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار ہلاک، ٹانک سے 4 پولیو ورکرز اغوا
03/November/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ٹانک: گومل کے رہائشیوں نے دکاندار کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، مزاحمت کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
03/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کی ایران کے خلاف کئی ہفتوں سے خفیہ فوجی کارروائیاں جاری، قشم جزیرے پر حملہ تازہ ترین کارروائی قرار
03/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران کے جزیرے قشم پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریب پانچ دھماکے، محدود فوجی کارروائیوں کا انکشاف
03/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9326 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C