19/November/2025

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک، 4 زخمی

👁️ 176 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک، 4 زخمی

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک، 4 زخمی

بیروت (ڈیلی اردو ) لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں 13  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینی مسلح گروپ حماس کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے جو عین الحلوہ کے علاقے میں ایک تربیتی کمپاؤنڈ چلا رہے تھے۔

 

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس اس جگہ کو اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں انجام دینے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔ حماس نے اسرائیلی دعوؤں کو ’من گھڑت اور جھوٹ‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

 

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

آن لائن موجود فوٹیج میں ایمبولینسوں کو کیمپ کی تنگ گلیوں سے گزر کر حملے کے مقام کی جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے دھوئیں کا ایک بہت بڑا بادل اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ ایک مسجد کے نزدیک ہوا ہے جہاں عام طور پر رات کے وقت چہل پہل ہوتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C