25/December/2025

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ: ایران کی قدس فورس کا سرکردہ رکن الجوہری ہلاک

👁️ 211 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ: ایران کی قدس فورس کا سرکردہ رکن الجوہری ہلاک

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ: ایران کی قدس فورس کا سرکردہ رکن الجوہری ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی طرف سے جمعرات کے روز کہا گیا کہ لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں وہاں سے فعال ایران کی قدس فورس کا ایک سرکردہ رکن ساتھی سمیت مارا گیا۔ 

 

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے ایرانی کا نام حسین محمود مرشد الجوہری تھا۔

 

یروشلم سے کرسمس کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ الجوہری اسرائیل کے خلاف لبنان اور شام سے کیے جانے والے حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی میں شامل رہا تھا۔ 

 

اسرائیلی فوج نے الجوہری کی ہلاکت سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں مگر یہ کہا گیا کہ ایران کی قدس فورس کا یہ رکن اس فورس کے یونٹ نمبر 840 کا کلیدی اہمیت کا حامل کارندہ تھا۔

 

اسرائیلی فوج نے بس اتنا کہا کہ الجوہری لبنان میں انصاریہ کے علاقے میں ہلاک کر دیا گیا اور وہ ’’ایرانی محافظین انقلاب کور (آئی آر جی سی) کی قدس فورس کا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل رہنے والا ایسا رکن تھا، جو اسرائیلی ریاست ا ور اس کی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث رہا تھا۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C