28/October/2025

لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی ڈرون حملہ

👁️ 331 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی ڈرون حملہ

لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی ڈرون حملہ

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیلی ڈرون حملے، ایک ڈرون مار گرایا گیا، دوسرے ڈرون نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا۔

 

لبنان مین اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFIL کے مطابق اس نے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک ’’جارحانہ‘‘ اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، جو ان کے فوجیوں کو نشانہ بناتا محسوس ہو رہا تھا۔ بعد میں ایک اور اسرائیلی ڈرون نے اس امن فورس  پر دستی بم پھینکا، جس کے فوراً بعد ایک اسرائیلی ٹینک نے امن فوجیوں کی طرف فائر کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

UNIFIL  کے بیان کے مطابق، پہلا ڈرون ’’جارحانہ انداز‘‘ میں قریب آیا، جس پر امن فوجیوں نے دفاعی اقدامات کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔

 

اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون صرف ’’معمول کی انٹیلیجنس اکٹھا کرنے‘‘ کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور امن فوجیوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھا۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی سرحدی کشیدگی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، چند ہفتے قبل بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں امن فوجیوں کے قریب کئی دستی بم پھینکے تھے، جسے یو این نے جنگ بندی کے بعد امن فوج پر سب سے سنگین حملہ قرار دیا۔

 

جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ اسرائیل قریب روزانہ کی بنیاد پر لبنان میں اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے مطابق وہ 330 سے زائد حزب اللہ کے ارکان کو ہلاک کر چکا ہے۔

 

حزب اللہ حالیہ جنگ کے بعد شدید دباؤ میں ہے اور اس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جسے اس عسکریت پسند تنظیم نے اب تک مسترد کیا ہے۔ لبنانی فوج نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے  لیکن اس پر عملدرآمد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C