27/August/2021

لوئر دیر: سرحد پار افغانستان سے فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی ہلاک

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لوئر دیر: سرحد پار افغانستان سے فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی ہلاک

لوئر دیر: سرحد پار افغانستان سے فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقے لوئر دیر میں سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” کے بیان میں اہلکار امیر گل بیٹنی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے 36 سالہ حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C