لوئر دیر میں سینئر سول جج خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
👁️ 94 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سینئر سول جج خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
لوئر دیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1464161031710642176?t=Gq8Q6tis8P41IYGNy6Y6Nw&s=19
پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینئر عدالتی افسر کی گرفتاری مقدمہ درج ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا کہ ’مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالتی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی، جس کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے، پولیس کی تحویل میں ہے، اس کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
عرفان اللہ خان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ متاثرہ لڑکی کو ملزم کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد کیا گیا اور ان کا کہنا ہے ملزم نے اسے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لڑکی نے خود عدالتی افسر کے گھر سے 15 پر کال کی اور مدد کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کال موصول ہونے پر پولیس، سینئر عدالتی افسر کے گھر پہنچی اور لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جج کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ بعد ازیں بلامبٹ تھانے نے تصدیق کی کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس میں ان سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو معطل کردیا۔ رجسٹرار نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہے اور سینئر سول جج کو سنگین الزام پر فوری معطل کیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز حملہ
13/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C