لکی مروت میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 194 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، 10 زخمی
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے منجیوالہ چوک میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے بھائی کی بیٹری شاپ کے قریب ہوا، جس میں شعیب خان سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا تعلق زیادہ تر وانا اور گردونواح سے بتایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں شعیب خان اور فرقان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت آئی ای ڈی یا کواڈ کاپٹر حملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بارودی مواد شعیب بیٹری شاپ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C