لکی مروت میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 411 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا لکی مروت کے شیرخیل علاقے میں ایک مسجد کے قریب پاکستانی طالبان کی جانب سے ’امن ملیشیا‘ کو نشانہ بنانے کے لیے رکھی گئی موٹرسائیکل بم دھماکے سے پہلے ہی پھٹ گئی۔ اس دھماکے میں بم بنانے کے شبہ میں دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خاص طور پر جولائی میں ضلع بنوں پولیس کو کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ ماہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے حوید اور وزیرآباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے تھے۔
اسی طرح 3 اگست کو بنوں میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
جولائی میں بھی میر یان پولیس اسٹیشن کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جو ایک ماہ میں پانچویں مرتبہ اس تھانے پر دہشت گرد حملہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C