لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت ہلاک
ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب پولیس اہلکارکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود تین بچے اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ لکی مروت انڈس ہائی وے پر کرم ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےچلتی موٹر کار پر فائرنگ کی، گاڑی میں سوار 2 خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سعد اللہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی، جو لکی مروت پولیس کے سابقہ ایم ٹی او تھے، جبکہ ہلاک ہونے والوں بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو سعداللہ خان کے بھانجے تھے۔
پولیس کے مطابق سعد اللہ خان موٹر کار میں خواتین اور بچوں سمیت علاج معالجے کی غرض سے پشاور جارہے تھے، انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سعد اللہ تین بچوں سمیت ہلاک ہوگئے، جب کہ خواتین خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے ہلاکت پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فضائی حملے، حوثیوں کا 14 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ
29/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ اپنی پالیسی جاری رکھے گی، نعیم قاسم
29/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، امریکہ کا غیر ہنگامی عملے اور اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
29/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، شہری زخمی، املاک کو نقصان؛ فضائی آمدورفت معطل
29/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران کا سات روزہ منصوبہ نافذ کرانے کے لیے ثالثوں سے رابطہ جاری ہے، عباس عراقچی؛ قطر کی نئی تجاویز پر بھی اختلافات برقرار
29/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنگی خطرات کے باوجود روس کا ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
28/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9309 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7563 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5533 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C