لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ، افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ، افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس وین میں سوار اہلکار لکی میانوالی روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
لکی مروت: زین الدین پیٹرول پمپ کے قریب لکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار موقع پر شہید نماز جنازہ آج صبح پولیس لائن میں ادا کیا گیا ۔
جنازے میں ڈپٹی کمشنر جناب اقبال حسین، DPO شہزاد عمر عبّاس بابر اور DEO انجنیئر فصیح اللّه خان نے جنازے میں شرکت کی pic.twitter.com/AdjADqff7E— Rescue 1122 Lakki Marwat (@1122Lakki) October 27, 2021
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ شامل ہیں۔
آر پی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
دوسری جانب پولیس موبائل پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C