لکی مروت میں پولیس موبائل پر دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار ہلاک
👁️ 241 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس موبائل پر دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شادی خیل بیٹنی کے علاقے میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد، کانسٹیبل حاجی محمد، کانسٹیبل گل زادہ اور کانسٹیبل سخی زادہ شامل ہیں، جبکہ کانسٹیبل انصاف الدین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اہلکاروں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
لکی مروت میں گزشتہ چند دنوں کے دوران تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چند روز قبل منجیوالہ کے علاقے میں ایک مارکیٹ میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے اور جھڑپوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلعی پولیس افسر نذیر خان کے مطابق حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C