ماسکو اجلاس: افغانستان میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں
👁️ 86 بار دیکھا گیا
ماسکو اجلاس: افغانستان میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں
ماسکو (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امن مذاکرات کے تعطل پر پیدا ہونے والی صورت حال پر امریکا، چین، روس اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان اہم اجلاس میں مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی میزبانی میں ماسکو میں 4 ممالک کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں روس، چین، امریکا اور پاکستان کے مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔شرکاء نے طالبان اور امریکی وفد کے مابین مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے افغان طالبان کے ساتھ تعطل کے شکار امن مذاکرات کو امریکا حتمی شکل دے کیوں کہ امریکا کی جانب سے ہی مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان امن مذاکرات اب چین میں آئندہ ہفتے کو ہوں گے جن میں افغانستان کے مختلف متحارب گروپوں کی شرکت متوقع ہے۔ کچھ حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر کے سخت رویے کے باعث چین میں ہونے والے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اجلاس میں امریکا کی جانب سے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، پاکستان کے محمد اعجاز اور چین کے ہوائے چنگ نے شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات ختم کرنے کے بعد سے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کا یہ پہلا موقع تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C