ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
ماسکو (ڈیلی اردو) روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک آئل ریفائنری کو یوکرین کی طرف سے منگل 16 جون کو کیے گئے ایک ڈرون حملے کے بعد اپنی پیداوار روکنا پڑ گئی۔ اس حملے کے بعد اس ریفائنری کے کچھ حصوں کو آگ لگ گئی تھی۔
ماسکو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس میں صنعتی شعبے کے دو معتبر ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بتایا کہ اس ڈرون حملے سے، جس کی روس کے خلاف جنگ میں ذمے داری یوکرین نے قبول کر لی ہے، اس ریفائنری کے ایک پرائمری ریفائننگ یونٹ CDU-6 کو نقصان پہنچا، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔
یہ آئل ریفائنری اپنی معمول کی صلاحیت کے مطابق تقریباﹰ 21,400 میٹرک ٹن خام تیل روزانہ صاف کرتی تھی۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ یہ ریفائنری اپنے دوسرے پرائمری یونٹ کے ذریعے اپنی پیدوار جلد ہی دوبارہ شروع کر دے گی اور اس میں یومیہ بنیادوں پر 18,800 میٹرک ٹن تک خام تیل صاف کیا جا سکے گا۔
قبل ازیں ماسکو میں ایمرجنسی سروسز نے منگل کی صبح بتایا تھا کہ اس ریفائنری پر ڈرون حمملے کے نتیجے میں چند حصوں میں آگ لگ گئی تھی، تاہم ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس وجہ سے اس بہت بڑی ریفائنری کی پیداواری صلاحیت متاثر نہیں ہوئی تھی۔
ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بھی منگل کی سہ پہر اپنے ایک بیان میں تصدیق کر دی کہ ڈرون حملے سے ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حملے سے ہونے والے نقصانات کی مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
متاثرہ آئل ریفائنری روسی دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ ماسکو کو صاف تیل کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس آئل ریفائنری کا مالک ریاستی انتظام میں کام کرنے والا روسی ادارہ گیس پروم نیفٹ ہے، جس نے اس بارے میں کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C