ماسکو: یورو کپ دیکھنے کیلئے روس جانے والے 15 سے زائد پاکستانی گرفتار
👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو: یورو کپ دیکھنے کیلئے روس جانے والے 15 سے زائد پاکستانی گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) یورو کپ دیکھنے کے لیے روس جانے والے پاکستانی رل گئے۔ روسی حکام نے 15 سے زائد پاکستانیوں کو تحویل میں لیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے روس میں پاکستانیوں کو پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق کردی ہے۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس میں یورو کپ کے مقابلے دیکھنے کے لیے جانے والے 15 پاکستانیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ 4 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ بھی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی حکام نے 48 گھنٹوں میں 15 سے زائد پاکستانیوں تحویل میں لیا۔ تحویل میں لیے گئے پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر ہی روکا گیا ہے۔
@RusEmbPakistan Euro 2020 is happening and many Pakistani spectators are detained on airports in Russia.
They are deprived of basic amenities Ike drinking water, Food and toilet.
This is totally contradictory to the image of Russia I have from my visit of 2018.@ForeignOfficePk pic.twitter.com/Hw7mwld2gN— Rana Hamza (@_ranahamza) June 18, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر حکام نے پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شعبے میں روکا۔ بیشتر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے۔حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو کو حبس بے جا میں رکھا گیا۔
ترجمان وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو در پیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ روس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست پاکستانی ہوائی سفر سے غیرقانونی طریقے کو اپناتے ہوئے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کی اکثریت روس میں میچ دیکھنے کے بجائے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوششوں میں مصروف رہی اور اس کے نتیجے میں کئی پاکستانی گرفتار ہوئے۔
گرفتار افراد کے پاس پاکستان، ایران اور افغانستان ممالک کے پاسپورٹس ہیں اور یہ بھی بلگورد سٹی سے یوکرائن میں داخلے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔ کئی پاکستانی فن لینڈ، بیلاروس کے بارڈرز پر گرفتار ہوئے۔روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انکے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں اور پاکستان میں موجود ایجنٹوں کو بھی فوری گرفتار کیا جائے جو پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔
Russian Authorities have Arrested 10 Pakistanis illegally trying to Enter Russia on Fake ID'
— Megh Updates ????™ (@MeghUpdates) June 18, 2021
گزشتہ روز روس کے شہر بلگورد سٹی سے یوکرائن میں غیر قانونی طور پر داخل ہو نیوالے متعدد پاکستانییوں کو پکڑا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C