مالی میں منحرف فوجی گروپ کے حملے میں 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 164 بار دیکھا گیا
مالی میں منحرف فوجی گروپ کے حملے میں 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
بماکو (نیوز ڈیسک) افریقی ملک مالی میں منحرف فوجی کرنل آقا موسیٰ کے مسلح گروہ نے فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے موپتی میں فوجی بیس پر نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے۔
مالی کی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسیٰ کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔ آقا موسیٰ مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ مسلح افواج نے منحرف فوجیوں کے گروہ کے حملے کو پسپا کردیا تاہم اس حملے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے، منحرف گروپ کے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مالی میں مختلف باغی گروہ مسلح جدوجہد کررہے ہیں جس کے باعث امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہے جب کہ منحرف فوجی کرنل آغا موسیٰ کے عسکری گروپ کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C