متحدہ عرب امارات نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا
👁️ 148 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا
ابوظبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ میں پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے کہا گیا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فُجیرہ اور 65 کو عَجمان کی جیلوں سے رہا کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی حکام، شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اماراتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘قیدیوں کی رہائی اور ان کی واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان، مقامی حکام سے مستقل رابطے میں ہے اور آؤٹ پاسز، پاسپورٹ اور فضائی ٹکٹس کے اجرا سمیت تمام معاملات میں ضروری معاونت فراہم کر رہا ہے۔’
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اماراتی صدر نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 3 ہزار 5 قیدیوں کی رہائی کے احکامات دیئے ہیں، جن میں 572 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت کے اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم 88 لاکھ پاکستانیوں میں سے 11 ہزار 803 افراد مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
ان میں سے 2 ہزار 937 پاکستانی سعودی عرب، ایک ہزار 842 یونان، 582 بھارت، 177 افغانستان، 242 چین، 188 ایران اور 226 ملائیشیا میں قید ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C