مردان میں جھڑپ: ایس پی پولیس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
مردان میں جھڑپ: ایس پی پولیس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات ایک پولیس اہلکار ہدایت اللہ نے بتایا ہے کہ منگل یعنی آج، علی الصبح پولیس نے ضلع مردان میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مطلوب اراکین مارے گئے۔
ہدایت اللہ نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کی قیادت کرنے والے سپرنٹنڈنٹ اعجاز خان آفتاب بھی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
مردان: شہید ہونے والے ایس پی محمد اعجاز شیرپاؤ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان محمدسلیمان، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او مردان سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ pic.twitter.com/W0fWDipmkM
— KP Police (@KP_Police1) February 27, 2024
ان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد جو چھاپے کے دوران مارے گئے، سکیورٹی فورسز پر ہونے والے 20 سے زائد حملوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے اور اس حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام نے ایسی کوئی معلومات فراہم کرنے جن سے ان کی گرفتاری میں مدد مل سکتی، کے عوض انعام کی رقم کا اعلان بھی کیا تھا۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے افغانستان سے متصل پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4640 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C