مردان میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
مردان میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز اور کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو ضلع مردان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مردان میں تھانہ چورہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق رپورٹ
دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 1970 سے اب تک 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار وافسران ہلاک ہوئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 367 پولیس اہلکار و افسران ہلاک ہوئے، بنوں میں 239 پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں، جب کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 234 ،مردان 121، سوات میں پولیس کے 104 اہلکار ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ ، صوبہ بھر میں ایلیٹ فورس کے 111 اہلکاروں نے بھی ہلاک ہوگئے ہیں، قبائلی ضلع کرم میں 54 سالوں کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا، تورغر، کوہستان میں 2،2 قبائلی ضلع مہمند میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں جون میں پاکستان میں 27 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، ان حملوں میں سے 21 خیبرپختونخوا اور 6 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے، پچھلے ماہ ان حملوں کی تعداد 36 تھی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر مقامی طالبان گروپوں نے خیبرپختونخوا میں 21 دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، ان حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 19 سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی پولیس نے جون میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف 5 کارروائیاں کیں، پچھلے مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، ان کارروائیوں میں 17 مبینہ عسکریت پسند مارے گئےاور 3 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کردہ 5 میں سے 4 آپریشن خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں ہوئے، جب کہ ایک آپریشن کراچی میں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2133 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C