مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا استنبول کی تاریخی نیلی مسجد کا دورہ
👁️ 209 بار دیکھا گیا
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا استنبول کی تاریخی نیلی مسجد کا دورہ
ویٹیکن (ڈیلیاردو/روئٹرز/ڈی پی اے) مسیحیوں کے اس روحانی پیشوا پوپ لیو چہارم نے ہفتے کے روز استنبول کی تاریخی سلطان احمد مسجد (نیلی مسجد) کا دورہ کیا۔ مسلمانوں کے مذہبی عقیدے کے احترام میں انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتارے اور خاموشی سے چند لمحے کھڑے رہے۔
تاہم مسیحیوں کے اس روحانی پیشوا نے نیلی مسجد کے اندار کسی رسمی مذہبی عمل میں شرکت نہیں کی۔
یہ دورہ پوپ لیو کے پہلے غیر ملکی سرکاری سفر کا حصہ ہے، جو رواں سال مئی میں پوپ منتخب ہونے کے بعد شروع ہوا۔ چھ روزہ اس سفر کا آغاز ترکی سے ہوا ہے، جہاں وہ تین دن قیام کر رہے ہیں۔
آج بروز ہفتہ نیلی مسجد کے مفتی نے خود پوپ کا استقبال کیا اور انہیں مسجد کے وسیع صحن اور اندرونی حصے کی سیر کرائی۔ یہ مسجد ایک ساتھ دس ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ پوپنے مفتیِ اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے گفتگو کی اور مسجد کی فنِ تعمیر کی تعریف کی۔
نیلی مسجد سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع عالمی شہرت یافتہ آیا صوفیہ (حاجیہ صوفیہ) کا پوپ لیو نے دورہ نہیں کیا۔
تقریباً پندرہ سو سال پرانی اور مسیحی دنیا کی سب سے اہم گرجا گھر رہنے والی اس عمارت کو 1935ء میں ترکی کی سیکولر جمہوریہ نے ایک میوزیم قرار دے دیا تھا، تاہم 2020ء میں صدر رجب طیب ایردوان کے حکم پر اسے دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
ویٹیکن نے پوپ کے اس فیصلے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے 2014ء میں ترکی کے دورے کے دوران آیا صوفیہ کا دورہ کیا تھا اور 2020 میں اسے مسجد میں تبدیل کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔
جمعے کو استنبول میں مشرق وسطیٰ کے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو نے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور تمام مسیحی فرقوں پر زور دیا کہ وہ صدیوں پرانی تقسیم کو ختم کر کے اتحاد کی طرف بڑھیں۔
ویٹیکن کے مطابق اس سفر کے دونوں مراحل (ترکی اور لبنان) کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سفر کا بنیادی مقصد بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا اور مشرق وسطیٰ کے سنگین چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم ظاہر کرنا ہے۔
ترکی میں تین روزہ قیام کے بعد پوپ لیو اتوار کو لبنان روانہ ہو جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C