مشرقی یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ
👁️ 387 بار دیکھا گیا
مشرقی یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ
برسلز (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکہ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے تنظیمی ڈھانچے کے تحت مشرقی یورپی ممالک میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں امریکہ نے رومانیہ اور دیگر نیٹو اتحادی ممالک کو باقاعدہ اطلاع بھی کر دی ہے۔
مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ سے بدھ 29 اکتوبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے رومانیہ اور خطے میں اپنے دیگر یورپی اتحادی ممالک کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ وہ نیٹو کے مشرقی بازو کے طور پر ان ریاستوں میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے بنا رہا ہے۔
رومانیہ کی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا کہ یورپ میں نیٹو کے ایسٹرن ونگ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے اس فیصلے سے رومانیہ میں میحائل کوگلنیچانو نامی وہ فضائی اڈہ بھی متاثر ہو گا، جہاں نیٹو کے دستوں میں شامل امریکی فوجی ابھی تعینات کیے جانا تھے۔ اب رومانیہ کی اس ایئر بیس پر یہ امریکی فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے۔
امریکہ کی طرف سے نیٹو اتحادیوں کو دیا جانے والا پیغام
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد سے واشنگٹن کی طرف سے یورپی اتحادی ممالک کو گزشتہ مہینوں کے دوران ایک سے زائد مرتبہ بتا دیا گیا تھا کہ ان نیٹو ممالک کو آئندہ اپنی سلامتی کے لیے اب تک کے مقابلے میں زیادہ ذمے داریاں خود اپنے سر لینا ہوں گی۔
اس پیغام کے ساتھ امریکی محکمہ دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ اب خود اپنی قومی سرحدوں کی حفاظت پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں سلامتی پر بھی زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔
اس پس منظر میں بخاریسٹ میں رومانیہ کی وزارت دفاع نے بتایا، 'امریکی فیصلہ یہ ہے کہ یورپ میں ایک فوجی بریگیڈ کی بدل بدل کر تعیناتی کا وہ سلسلہ ختم کر دیا جائے، جس کے کئی عسکری یونٹ نیٹو کے رکن متعدد ممالک میں موجود ہیں۔‘‘
یہ امریکی فیصلہ متوقع تھا، رومانیہ
بخاریسٹ میں رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق نیٹو دستوں میں شامل امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی سے متعلق واشنگٹن کا یہ فیصلہ متوقع تھا، خاص طور پر امریکہ کی بدلتی ہوئی عسکری ترجیحات کے تناظر میں۔ لیکن وہ تقریباﹰ ایک ہزار امریکی فوجی، جو اس وقت رومانیہ میں تعینات ہیں، آئندہ بھی وہاں فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، ''اس امریکی فیصلے میں یہ بات بھی پیش نظر رکھی گئی ہے کہ نیٹو نے اپنے ایسٹرن ونگ میں اپنی سرگرمیوں اور فوجی موجودگی دونوں میں اضافہ کیا ہے، اسی لیے امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو 'ایڈجسٹ‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘
رومانیہ کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کتنی کمی کی جائے گی۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے کیا جانے والا فیصلہ ''معمول کی ایڈجسٹمنٹ‘‘ ہے، جس کے بارے میں امریکہ نے نیٹو کو اپنے ارادوں سے پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔
ساتھ ہی نیٹو کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ یورپ میں امریکی فوجی موجودگی آج بھی 2022ء کے مقابلے میں زیادہ ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C