مصر: سیناء میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک
👁️ 70 بار دیکھا گیا
مصر: سیناء میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک
قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 18 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصر کی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ”قومی سکیورٹی کو بئرالعبد کے علاقے میں ایک مکان میں دہشت گرد عناصر کے چُھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔وہ وہاں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔”
”سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی تھی،اس کے بعد ان کی مشتبہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ چھڑ گئی اور اس میں 18 جنگجو مارے گئے ہیں۔”بیان میں مزید بتایا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ان جنگجوؤں کے ٹھکانے سے 13 خود کار ہتھیار، دو بارودی بیلٹیں اور تین دھماکا خیز ڈیوائسز ملی ہیں۔
شمالی سیناء میں واقع بئرالعبد کے نزدیک جمعرات کو سکیورٹی فورسز کی ایک بکتربند گاڑی پر بم حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت دس فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔
سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مصری فوج نے اس کے بعد جمعہ کو شمالی سیناء میں ایک کارروائی میں دو مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مصر کو جزیرہ نما شمالی سیناء میں داعش سے وابستہ ایک مقامی جنگجو گروپ اور ماضی میں الاخوان المسلمون سے وابستہ مختلف جنگجو گروپوں کی جولائی 2013ء سے مزاحمتی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ سیناء اور ملک کے دوسرے علاقوں میں مصری سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان میں 800 سے زیادہ جنگجو بتائے جاتے ہیں۔ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں یا ان کے حملوں میں بیسیوں سکیورٹی اہلکار بھی مارے جا چکے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C