مظفر آباد: بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن بھارت کو فراہم کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار
👁️ 466 بار دیکھا گیا
مظفر آباد: بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن بھارت کو فراہم کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار
مظفرآباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قائم بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن انڈین خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عبید جہانگیر نامی شہری کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3/3a کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ صدر مظفرآباد میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ راولاکوٹ کا رہائشی عبید جہانگیر دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ انڈیا نے چھ مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغ کر حملہ کیا تھا۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے اہم حساس تنصیبات کی تصاویر اور ملکی خفیہ اطلاعات دشمن ملک کو فراہم کیں۔
ایف آئی آر کے مطابق عبید جہانگیر نے بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر واٹس ایپ اور جدید ڈیوائسز کے ذریعے انڈین ایجنسی کو بھیجیں اور اس کے عوض بھاری رقوم وصول کیں۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او نوید الحسن نے ایف آئی آر درج ہونے اور عبید جہانگیر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے اور ملزم کے دیگر ساتھی بھی گرفتار ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C