معاشی طور پر دیوالیہ سری لنکا میں بچے بھوکے سوتے ہیں، یونیسیف
👁️ 115 بار دیکھا گیا
معاشی طور پر دیوالیہ سری لنکا میں بچے بھوکے سوتے ہیں، یونیسیف
کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سری لنکا میں بچے ‘بھوکے سو تے ہیں’ اور ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک بھی اس قسم کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا درآمدات خریدنے کے لیے غیر ملکی کرنسی ختم ہونے کے بعد خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی کمی کو چھوڑ کر بدترین مندی کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جارج لاریہ-اڈجی نے کہا کہ اس بحران کو ان خاندانوں نے شدت سے محسوس کیا جو ‘معمول کا کھانا چھوڑ رہے تھے’ کیونکہ اجناس قوت خرید سے باہر ہوتے جا رہے تھے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘بچے بھوکے سو رہے ہیں اور انہیں یقین نہیں ہے کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا’۔
یاد رہے کہ سری لنکا اپریل میں اپنے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے کی وجہ سے دیوالیہ ہوگیا تھا اور اس وقت عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بیل آؤٹ بات چیت کررہا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہمسایہ ممالک کی معیشتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور جارج لاریہ-ادجی نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک غذائیت کے بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں شدید معاشی بدحالی اور مہنگائی سے بچوں کی زندگیوں کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا کہ میں نے سری لنکا میں جو کچھ دیکھا وہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک انتباہ ہے۔
یونیسیف نے سری لنکا کی کم از کم نصف بچوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی اپیل کی ہے۔
حکومت نے بھی رواں ماہ بچوں میں تیزی سے پھیلتی غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اپیل کی تھی۔
سال 2021 کے سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر میں پری اسکول کے 5 لاکھ 70 ہزار طلبا میں سے ایک لاکھ 27 ہزار غذائی قلت کا شکار تھے۔
اس وقت سے حکام کا خیال ہے کہ خوراک کی قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مکمل اثرات کی وجہ سے اعداد و شمار آسمان کو چھو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا کی معاشی بدحالی کے سبب گزشتہ ماہ مشتعل ہزاروں مظاہرین نےصدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسا ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 522 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 463 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C