معرفت نفس کا معاشرتی اصلاح میں کردار (میر افضل خان طوری)
👁️ 154 بار دیکھا گیا
معرفت نفس کا معاشرتی اصلاح میں کردار (میر افضل خان طوری)
جس طرح انسان کے مادی جسم میں ظاہری قوتیں پائی جاتی ہیں جن کو ہم حواس خمسہ کہتے ہیں۔ یہ سونگھنے، چھکنے، مس کرنے، دیکھنے اور سننے کی قوتیں ہیں۔ اسی طرح انسان کا وجود مختلف قسم کے باطنی قوتوں کا مسکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ہر ایک ولی، عارف کامل اور مفکر نے اپنے من میں ڈوبنے اور اپنی ذات کی معرفت حاصل پر زور دیا ہے۔
اپنی ذات کی معرفت کیا ہے؟ انسان اس کو کیسے حاصل کر سکتا ہے؟ اپنی ذات کی معرفت کا تعلق کسی خاص مذہب یا فرقے سے ہرگز نہیں ہے۔ یہ ہر ایک انسان کو اس دنیا میں زندگی گزارنے کیلئے ایسی ضروری ہے جس طرح کہ زندہ رہنے کیلئے خوراک کی ضروری ہوتی ہے۔ اس کا تعلق ان قدرتی قوانین سے ہے جو دنیا کے ہر ذی شعور انسان پر لاگو ہوتے ہیں۔ یہ وہ باطنی طاقتیں ہیں جو انسانی حیات پر ہر لمحہ اور ہر وقت اثر انداز ہوتے ہیں۔
انسانی اقدار اور اخلاق انہی باطنی قوتوں سے بنتے ہیں۔ انسان کے کردار پر ان کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ جب تک انسان ان باطنی قوتوں کا ادراک نہیں کرتا۔ اپنے باطن کی معرفت حاصل نہیں کرتا۔ وہ معاشرے کا ایک زمہ دار فرد نہیں بن سکتا۔ انسان کی سب سے بڑی خرابی یہی ہے کہ وہ اپنے مسائل کیلئے خود احتسابی کے عمل سے نہیں گزرتا۔ وہ اپنے مشکلات اور تکالیف کیلئے اپنے علاوہ ساری دنیا کو زمہ دار ٹہراتا ہے۔ جب انسان اپنی غلطی اور کوتاہی کو تسلیم کرنے سے گریزاں رہتا ہے ۔ اس وقت تک اس کے وجود میں شر کا عنصر موجود رہتا ہے۔ یہ شر بعد میں جا کر پورے معاشرے کو اپنے لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ پھر یہ مسئلہ ایک فرد تک محدود نہیں رہتا۔ پہلے انسان اپنے کسی غلط عمل کا دفاع کرتا ہے۔ پھر یہ بات قوم اور قبیلے تک پہنچ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھر انسان حقیقت کا ادراک کرنے سے قاصر رہتا ہے۔ اس کا من درست فیصلہ کرنے اور حق کا ساتھ دینے سے انکاری رہتا ہے۔ یہیں سے مختلف قسم کی قلبی امراض یعنی انا، حسد، غرور، تکبر اور نفرت کی ابتداءہو جاتی ہے اور یوں یہ سلسلہ نسل در نسل چلتا رہتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ علماء ، عرفا ،فقراء اور مفکریں نے اپنی ذات کی معرفت حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔
ان مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب انسان تہذیب نفس کی ابتداء اپنی ذات سے شروع کرے۔ تزکیہ نفس کیا ہے؟ ہمیں اپنی ذات میں جھانکنے کا کس طرح پتا چلے گا؟ ہم کس طرح اپنی ذات کی معرفت حاصل سکتے ہیں؟
معرفت نفس کی ابتداء یہ ہے کہ انسان اپنے من میں موجود باطنی قوتوں کو دریافت کرے اور ان کو دریافت کے بعد ان سرکش قوتوں میں اعتدال قائم کر دیں۔
عام طور پر جن قوتوں کا ذکر فلاسفا نے کیا ہے ان میں قوت غضبیہ، قوت شہویہ، قوت عاقلہ اور قور واہمہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ان قوتوں کا اپنے اپنے حدود میں رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا حد اعتدال سے بڑھ جانا یا کم ہوجانا، انسان کے جسمانی نظام کیلئے خطرناک اور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
بہترین انسان وہی ہوتا ہے جو ان قوتوں کو توازن میں رکھنے پر قدرت رکھتا ہو۔ اگر انسان کی یہ قوتیں اپنے اپنے حد اعتدال میں ہونگی تو جسم میں شر اور فساد پرپا نہیں ہو سکتا۔ اگر ان قوتوں میں ذرا بھی بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے تو پھر انسانی ذہن کا یہ فساد پورے انسانی معاشرے کو اپنے لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ انسان اپنے اندر عدل کے نفاذ میں ناکام ہو چکا ہوتا ہے۔ اب وہ اپنے اندر سرکش باطنی قوتوں کا غلام بن کر اپنی ذاتی انانیت اور فرعونیت کو تسکین دے رہا ہوتا ہے۔ وہ درست فیصلہ کرنے سے عاری ہوجاتا ہے۔ اس وقت اس کو کسی دوسرے انسان کی جانی اور مالی نقصان کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
معاشرے میں شرانگیزی اور فساد کی بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے کہ انسان اپنے من کا تزکیہ نہیں کرتا ہے۔ اپنے سرکش باطنی قوتوں کو حد اعتدال میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتا۔ جن سرکش گھوڑوں پر انسان سوار ہے ان کو کنٹرول میں رکھنے اور درست سمت میں چلانے کی زمہ داری بھی انسان کی ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی غصے کا گھوڑا قابو سے باہر ہوجاتا ہے تو کبھی کوئی اور باطنی قوت بے لگام ہو جاتی ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان دوسرے لوگوں، قوموں اور حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی ذات سے اصلاح کا آغاز کرے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ ” اگر دنیا میں انقلاب لانا چاہتے ہو تو تہزیب نفس کا آغاز اپنی ذات سے کرو، دنیا خود بخود بدل جائے گی”۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C